پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے کہا ہے کہ ان کا ملک اس بات کی چھان بین کررہا ہے کہ پچھلے ہفتے ہندوستانی فضائیہ کے ایک اےئر بیس پر حملے میں کس کا ہاتھ تھا اور اس سے" سچائی سامنے آجائے گی"۔
پاکستان کی سرحد کے قریب اےئر بیس پر حملے سے اس مہینے کے
وسط میں دونوں نیوکلیائی حریفوں کے درمیان مجوزہ سفارتی مذاکرات کا انعقاد مشوک ہوگیا ہے۔
مسٹر کیری نے شریف سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پٹھان کوٹ اےئربیس پر ہوئے حملے سے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت میں رخنہ نہیں پڑے گا کیونکہ یہ بات چیت علاقائی سلامتی کے مفاد میں ہے